بلیغ الرحمان

یونیورسٹیاں اسموگ کے حل اور ماحولیات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں، گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیاں اسموگ جیسے مسئلے کے حل اور ماحولیات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی زیرِ صدارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات پر قائم کنسورشیم سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اسموگ کے مسئلے کے حل کے لیے تجاویز اور اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ محمد بلیغ الرحمٰن نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اسموگ ماحولیات اور صحت کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے، غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جامعات ماحولیات پر کی گئی تحقیق کی روشنی میں اسموگ کے مسئلے کا حل نکالیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے