روسی ایپ

ویڈیو کالنگ کے حوالے سے ٹیلی گرام کا زبردست فیچر

سان فرانسسکو (پاک صحافت) دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے ویڈیو کالنگ کے حوالے سےنیا زبردست فیچر متعارف کرا دیا ہے،  ٹیلی گرام انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیلی گرام نے اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژن میں 0.5x, 1.5x and 2x  کی رفتار سے ویڈیو کو چلانے کے آپشن بھی پیش کیے ہیں جبکہ صارفین ویڈیو کال کے دوران اینی میشنز بھی بھیج سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں ٹیلی گرام کی جانب سے گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس میں 30 افراد براہ راست شریک ہوکر گفتگو کر سکیں گے اور ساتھ ہی 970 دیگر افراد اس ویڈیو کال میں بطور ناظرین شرکت کرسکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جون میں ویڈیو کالنگ فیچر لانچ کرنے کے بعد ان کی زیادہ سے زیادہ افراد کو گروپ ویڈیو کال میں شریک کرنے کی کوشش تھی تاکہ صارفین اعلیٰ ریزولوشن پر ویڈیو دیکھ۔

واضح رہے کہ  ویڈیو میں شریک صارفین کی تعداد مستقبل قریب میں مزید بڑھائی جائے گی۔  کمپنی کے مطابق آئی او ایس صارفین اِن ایپ کیمرہ استعمال کرسکتے ہیں جو ڈیوائس کی زوم کے مطابق ہی کام کرتا ہے اور پیغامات مختلف لوگوں تک بیک وقت بھیجنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین اب اپنے بھیجے گئے پیغامات کو ایک دن کے بجائے ایک ماہ یا ایک ہفتے کے بعد آٹو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے