کورونا وائرس

بے رحم کورونا ایک ہی دن میں 103 جانیں نگل گیا، 3950 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی، بے رحم کورونا ایک ہی دن میں 103 جانیں نگل گیا، این سی او سی کے مطابق مزید 103 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار924 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 665 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3953 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 96184 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.47 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2198 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 618158 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 62211 ہے اور اب تک 584 مریض انتقال کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5061 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ  سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 266926 ہوگئی ہے جب کہ 4510 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 235569 ہے اور 6675 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19855 اور ہلاکتیں 211 ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 93033 اور 2469 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 13529 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 372 افراد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے