شیری رحمان

حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر روز کسی نہ کسی چیز کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جاتی ہے، عوام پہلے ہی اس حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے، حکومت عوام پر رحم کرے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ شیری رحمان نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ اب قیمت عالمی منڈی کےباعث بڑھائی تو گزشتہ 2 بار قیمت بڑھانے کی وجہ کیا تھی؟

واضح رہے کہ نائب صدر پیپلز پارٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد نئی قیمت 119روپے 80 پیسے لیٹر ہوگئی ہے جبکہ بجٹ کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے ملک  میں بڑھتی مہنگائی کی مذمت کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ کیا حکمرانوں کو مہنگائی کی سونامی بنی گالا کے پہاڑوں سے نظر نہیں آتی؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے