عمران خان

وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے منظور

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان خلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے،  عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ  وزیر اعظم عمران کان نے  لائیو ٹی وی پروگرام میں عدلیہ  مخالف بیان دیا اور عدلیہ کے نواز شریف سے خفیہ تعلقات کا الزام لگایا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق وزیراعظم کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جبکہ انہوں نے نیب کی ناقص تفتیش کا ذمے دار بھی ججز کو ٹھہرانے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 4 اپریل 2021 کو شام چار بجے پی ٹی وی سے لائیو پروگرام نشر کیا گیا جس میں وزیر اعظم عمران خان سوالوں کے جوابات دے رہے تھے۔ جس کے دوران وزیر اعظم نے نیب کی ناقص تفتیش کا ذمے دار ججز کو ٹھہرانے کی کوشش کی ۔ درخواست گزار کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے الفاظ سے آئین کے آرٹیکل 204 کی خلاف ورزی کی جو توہین عدالت کے حوالے سے ہے جبکہ وہ آرٹیکل 68 اور 114 کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے جو پارلیمنٹ میں بھی عدلیہ کے خلاف اس طرح کے توہین آمیز بیانات کی ممانعت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی آئینی درخواست دائر کی۔درخواست میں وزیراعظم پاکستان کے پرسنل سیکریٹری کے ساتھ ساتھ سیکریٹری اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی وی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ درخواست گزار نےوزیر اعظم کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اس طرح کے طرز عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا اور اس سلسلے میں فوری کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ معزز ججز کے وقار کو بحال رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے