جان اچکزئی

لاپتہ افراد کے نام پر پاکستان کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات

کوئٹہ (پاک صحافت) جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ لاپتہ افراد کے نام پر ریاست مخالف مہم چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے نام پر ریاست مخالف مہم کا پروپیگنڈا ناکام ہوچکا ہے کیونکہ اس وقت پاکستان میں صرف 820 لوگ لاپتہ ہیں۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں لاپتہ ہونے والے 2200 افراد واپس آچکے ہیں جبکہ صرف 466 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مسنگ پرسنز کے 8 ہزار کیسز حل ہوئے ہیں جبکہ باقی بھی جلد حل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کونسل کا اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت اور جعلی پولیس مقابلوں میں مارے جانے کیخلاف کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے