ترجمان دفتر خارجہ

فضل الرحمٰن نجی حیثیت میں افغانستان گئے ہیں، حکومتِ پاکستان ان کے دورے کو سپورٹ نہیں کر رہی، دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نجی حیثیت میں افغانستان گئے ہیں، حکومتِ پاکستان ان کے دورے کو سپورٹ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر کالعدم ٹی ٹی پی نے دہشتگردی کے کئی حملے کیے، ہماری ڈیمانڈ وہی ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف افغان عبوری حکومت ایکشن لے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دورے اور ملاقاتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے ڈائیلاگ میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی میں یقین رکھتا ہے، امید ہے ڈائیلاگ کے ذریعے خطے میں امن و استحکام آئے گا، افغان وزیر کامرس کے دورے کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مالدیپ ایک خود مختار ملک ہے جو اپنی خارجہ پالیسی کا خود فیصلہ کرتا ہے، ہم جنوبی افریقا کے اس قانونی عمل کو بر وقت سمجھتے ہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی اورفلسطینیوں کا قتلِ عام رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، ایسا حل جس میں فلسطین کی1967ء سے قبل کی سرحدیں ہوں اور القدس بطور دارالحکومت ہو۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے