9 مئی

9 مئی کے 6 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت

لاہور (پاک صحافت) پولیس کو  9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ پولیس کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ہیں، ان سے 9 مئی کے کیسز میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کو 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس،کلمہ چوک پرکنٹینر جلانے کے کیس، تھانہ شادمان جلانے کا کیس اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کےکیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے