نواز شریف

لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق نواز شریف کا پی ڈی ایم رہنماؤں سے رابطے کا فیصلہ

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لانگ مارچ اوراسمبلی میں استعفوں سے متعلق اتفاق رائے قائم کرنے کے لئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماؤں سے خود رابطے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق لندن میں موجود ن لیگ کے قائد نواز شریف خود آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے رابطے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود  پیپلزپارٹی کی قیادت کو استعفوں اور لانگ مارچ پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ ن لیگ نے کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں اور لانگ مارچ پر بھی اپنا واضح مؤقف پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب  وفاقی وزیر مراد سعید نے پی ڈی ایم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اپوزیشن نے کہا تھا استعفے منہ پر ماریں گے، آج بھی یہاں بیٹھے ہیں کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن ارکان اپنے لیڈرز کی طرح قبضہ مافیا ہیں، یہ ایوان کو ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کرتے ہیں، اِن کی چوری بچانے اور قبضہ مافیا کے تحفظ کےلیے ہاؤس نہیں چل سکتا۔مراد سعید نے مزید کہا کہ ایوان قانون سازی کے لیے چلے گا، چاہتے ہیں سینیٹ میں اوپن بیلٹ ہو، ارکان کی خریدو فروخت اورچھانگا مانگا کی سیاست ختم ہو۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے