نصر اللہ

اسرائیل کو دنیا سے مٹانے کی بات کوئی خواب نہیں،بلکہ حقیقت ہے: حسن نصر اللہ

لبنان {پاک صحافت} لبنان کی حزب اللہ تنظیم کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ دنیا سے اسرائیل کا خاتمہ کوئی خواب نہیں ، یہ حقیقت ہے۔

“فلسطین فتح پائے گا” کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جب ہم اس غیر قانونی قبضے اور غیر قانونی حکومت، کینسر کے پھوڑے اور اصل دشمن کو دنیا سے مٹادینے کی بات کرتے ہیں تو یہ کوئی خام خیالی نہیں ہے ، ایک خواہش اور خواب نہیں ہے کیونکہ ہم جھوٹی باتوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ بیت المقدس قریب آچکا ہے تو واقعی قریب آچکا ہے اور “سیف القدس” مہم نے بیت المقدس کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب کردیا ہے۔ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں بہت سے لوگوں کو اسرائیل کے خاتمہ کے بارے میں برا محسوس ہوسکتا ہے ، لیکن ہم مبالغہ آمیز بات نہیں کرتے بلکہ حقیقی امیدوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی کو امریکی بالادستی کے خلاف جدوجہد سے الگ نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی بالادستی نے خطے کے تمام امکانات کو اسرائیل کے حوالے کردیا ہے اور صیہونی حکومت کا وجود امریکی حمایت سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی بالادستی پورے خطے کے عوام خصوصا عراق و شام کے عوام کے لئے خطرہ ہے جبکہ ہر قوم کو امریکی مداخلت کے بغیر اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا حق حاصل ہے۔

لبنان کی حزب اللہ تنظیم کے سکریٹری جنرل نے امریکہ کو لبنان میں موجودہ بحران کی اصل ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن دوسرے ممالک کو لبنان کی مدد کرنے سے روک رہا ہے اور پابندیوں اور ناکہ بندی کے ذریعے عوام کو حزب اللہ کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان کے معاشی مسائل اس ملک کے بہادر عوام حل کریں گے اور حکومت سازی کا اہم وقت آنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقاومتی راہبر

راےالیوم: غزہ میں مزاحمتی رہنما رفح میں لڑنے کے لیے تیار ہیں

پاک صحافت رائے الیوم عربی اخبار نے لکھا ہے: غزہ میں مزاحمتی قیادت نے پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے