خواجہ سعد رفیق

چاہتے ہیں الیکشن میں 8 فروری سے ایک گھنٹہ بھی تاخیر نہ ہو۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں الیکشن میں 8 فروری سے ایک گھنٹہ بھی تاخیر نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور این اے 122 کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کارنر میٹنگ سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن میں 8 فروری سے ایک گھنٹا بھی تاخیر نہ ہوا۔ واضح ہو جانا چاہیے کہ مانگ تانگ کر ملک نہیں چلایا جا سکتا، دھرنوں کی سازش نہ کی جاتی تو پاکستان ٹریک پر چڑھ چکا ہوتا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ 2017 میں نواز شریف کو ڈی کوالیفائی کرنے والے قوم کے مجرم ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کی مدت بھی صرف چند ماہ ہے، جس سے معاملات طے کرنے کےلیے منتخب حکومت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار سنا کہ پیسے دے کر لوگ پنجاب میں تعینات ہوتے تھے، گورنر ہاؤس میں یونیورسٹی، 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھوٹ بولا گیا۔ جب یہ فتنہ آیا تو تماشے پر تماشا لگا رہا، قوم ووٹ دے، ہم روزگار لائیں گے اور پاکستان کوٹریک پر لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے