لال حویلی پراپرٹی تنازع، متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کو طلب کر لیا، نوٹس جاری

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی کی مشہور و معروف لال حویلی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے مابین پراپرٹی کے تنازع پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ تنویر احمد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو لال حویلی کے 7 مختلف یونٹس کے حوالے سے دائر اپیل میں طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جانب شیخ رشید نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی کارروائی اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کو 3 فروری کی صبح 10 بجے زونل آفس راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ رہےکہ لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے جج نے اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو 15 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کے 7 یونٹ سیل کیے تھے۔ دوسری جانب شیخ رشید کی جانب سے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا عدالت خارج کر چکی ہے۔ عدالت اس سے قبل شیخ رشید کی حکمِ امتناع کی درخواست بھی خارج کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے