کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، 2 ہفتوں سے اس موذی وباء کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں تاحال 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں مزید صرف 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 640 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 76 ہزار 312 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 797 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 13 لاکھ 13 ہزار 564 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے