یاسمین راشد

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (پاک صحافت) جلاو گھیراو کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلاو گھیراو مقدمے میں نئی دفعات عائد کرنے کے معاملے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روز تک تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے