سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ پر کئے گئے آپریشنز میں 8 دہشتگرد ہلاک اور 5 گرفتار ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد مارے گئے اور پانچ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  پہلا آپریشن ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا گیا، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں 31 اگست 2023 کو جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹر سائیکل سوار خودکش حملے میں سہولت کاری بھی شامل تھی، اس حملے میں وطن کے 9 بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا۔

جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے