بولان میڈیکل کمپلیکس

بولان میڈیکل کمپلیکس کے ہاسٹل میں دھماکہ

کوئٹہ (پاک صحافت) بولان میڈیکل کمپلیکس کے ہاسٹل میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈاکٹر زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کے ہاسٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے جس میں ڈاکٹر جھلس کر زخمی ہوگیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھلسنے سے زخمی ڈاکٹر کو سول اسپتال کے برنس یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ جس کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان وائی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی حالت تشویشناک ہے، انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ جہاں ان کا علاج کیا جائے گا، دھماکے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے