وزیراعظم شہبازشریف

مسائل کے حل کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک و قوم کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو حل کرنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مفاد سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

 

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے