الیکشن کمیشن

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے، قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل 28 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے، حتمی امیدواروں کی فہرست 29 مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے