مریض بچہ

اسرائیل غزہ کے ہسپتالوں کو کیوں نشانہ بنا رہا ہے؟

پاک صحافت اسرائیلی فوج غزہ کے ہسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

گزشتہ رات بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے متعدد اسپتالوں کو نشانہ بنایا۔

پاک صحافت کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے جنوب میں واقع علاقے خان یونس میں الجزیرہ چینل کے رپورٹر ہانی محمود کا کہنا ہے کہ پورے علاقے پر اسرائیل کی شدید بمباری جاری ہے۔

ہانی محمود کا کہنا ہے کہ غزہ شہر اور علاقے کے شمالی علاقوں کو رات کے وقت شدید اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنایا گیا اور ایسا لگتا ہے کہ ان حملوں میں طبی مراکز کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہانی محمود کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل کا مقصد طبی ٹیموں اور فلسطینی پناہ گزینوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ وہ کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں، چاہے وہ ہسپتال کے اندر ہی کیوں نہ پناہ لیں۔

قابل ذکر ہے کہ رات گئے الشفا ہسپتال پر توپ خانے اور جنگی طیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے مرکز میں النصر اور الرنتیسی اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں نے ان دونوں ہسپتالوں کو گھیرے میں لے لیا اور ٹینکوں سے براہ راست فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں

موساد طیارہ

موساد کے سربراہ کے طیارے کی ریاض میں لینڈنگ۔ صہیونی میڈیا کا دعوی

(پاک صحافت) اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے