مریم اورنگزیب

عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ مریم اورنگزیب

لندن (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو متحد کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کا اپنے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا۔ میں نے ان کے ہر سوال کا جواب دیا، افسوس وہ عمران خان کے پروپیگنڈےکا شکار ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو متحد کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینے کے لیے رکی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن آگئے اور انہوں نے وزیر اطلاعات کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا اور بدزبانی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے