جام خان شورو

بارشوں کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں، جام خان شورو

حیدر آباد (پاک صحافت) صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر جام خان شورو نے نشینی علاقوں اور مختلف پمپنگ اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا اور واسا حکام کو جنریٹر میں ڈیزل کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر اور گردنواح میں موسلادھار بارش سے کئی علاقوں سے پانی کا اخراج نہ ہوسکا، صوبائی وزیر جام خان شورو اچانک شہر کے دورے پر نکل پڑے۔ جام خان شورو نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اس دوران ڈی جی ایچ ڈی اے فواد غفار سومرو نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ  صوبائی وزیر جام خان شورو نے مزید کہا کہ حکومت بارشوں کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں، مزید بارشوں کے پیش نظر تمام تر انتظامات کو یقینی بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ محکموں کو حکم دیا کہ ہے عملہ اور مشینری سڑکوں پر موجود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے