محسن نقوی

وزیراعلی پنجاب کیجانب سے عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلی پنجاب نے عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کا تیسرا روز، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے عید صفائی آپریشن کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعلی نے عید کے پہلے اور دوسرے روز لاہور سمیت دیگر شہروں میں صفائی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سالڈ ویسٹ کمپنیوں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور سٹاف کو شاباش دی اور صفائی آپریشن کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت ہے۔

محسن نقوی نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کیا جائے، زیرو ویسٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشوں کی ڈسپوزل کا کام جلد مکمل کیا جائے، صفائی انتظامات کے بارے میں شکایت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں گلیوں، محلوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے حکام دفاتر سے باہر نکل کر صفائی آپریشن کی نگرانی جاری رکھیں، بارش کی صورت میں واسا کے افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے