شرجیل میمن

قائد کے خواب کی خاطر سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ قائد کے خواب کی خاطر سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ کو جو قرارداد پاس ہوئی وہ پاکستان کی آزادی کی بنیاد بنی، آج الحمدللہ آزاد ملک میں رہ رہے ہیں، دوسری طرف فلسطینیوں کے ساتھ ظلم اور قتل عام ہو رہا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ قائد کے خواب کی خاطر سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، قوم اندرونی یا بیرونی سازشوں کے خلاف اکھٹی ہوجائے، پاکستان کی ترقی کیلئے قائد کےفرمان کو آگے بڑھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے