عظمی بخاری

الیکشن کمیشن نے بتا دیا کہ عمران خان چور اور ڈاکو ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ آٹھ سال کے بعد الیکشن کمیشن نے بتا دیا کہ عمران خان چور، ڈاکو اور بددیانت ہے، اب اس کا گھناونا چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اس شخص کو کہا جارہا ہے صادق و امین ہے ہاتھ نہ ڈالیں کیونکہ وہ ہینڈ سم بہت ہے، اس کو کچھ نہ کہیں کیونکہ وہ بہت پاپولر ہے، عمران خان نے سرٹیفکیٹ لکھ کر دیا ڈکیتی اور چوری کی لیکن اللہ کی قسم نہیں کھائی، عمران خان کا مسئلہ یہ ہے جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتے رہے آج ان کی ساری زندگی بال بچہ دوست یار فنڈنگ بھی امپورٹڈ ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم کو سیاست میں نہیں گھیسٹنا چاہیئے لیکن والدہ کا نام استعمال کر کے پیسہ اکٹھا کرے تو کس سے پوچھیں؟ وہ صادق و امین جو توشہ خانہ لوٹ کر کھا گیا، فرح گوگی لوٹ کر کھا گئی، کیا ہم کچھ نہ پوچھیں؟ عمران خان کو ماننے والے سن لیں انکی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے