مریم اورنگزیب

پاکستان میں 3سال سے صرف جھوٹ بول کر عوام کولوٹا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو عوام دشمن حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 3سال سے صرف جھوٹ بول کر عوام کولوٹا جارہا ہے۔ بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہے،  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق  پی ٹی آئی کے دور میں 93فیصد مہنگائی بڑھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنی چوریاں اور ڈاکے چھپائے جارہے ہیں ،جب کوئی چوری پکڑی جائے تو کمیشن بنادیا جاتا ہے،کرائے کے ترجمانوں کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں،عوام کو علم ہے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دور  میں بجلی کا یونٹ 11 روپے تھا جو آج 27 روپے سے اوپر ہے۔

واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ ان کی وجہ سے  انہیں تختیاں لگانے کا موقع مل رہا ہے۔ جس گرین لائن منصوبے کا افتتاح عمران خان کر رہے ہیں وہ مسلم لیگ ن کا ہے ،  ن لیگ کے کارکن نوازشریف کے منصوبے افتتاح کرنے گئے تھے، ہمارے پر امن کارکنوں پر لاٹھیاں برسائی گئیں ، پرامن کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے