احسن اقبال

ہمیں دھاندلی کے ذریعے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، احسن اقبال

مٹیاری (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ناجائز اور نااہل حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دھاندلی کے ذریعے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کو آزاد، شفاف انتخاب کے ذریعے اہل حکومت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنیا اور اسے جعلی حکومت قرار دیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تین سال میں ہماری آبادی اوور اسپیڈ اور معیشت انڈر اسپیڈ آچکی ہے، نوجوانوں کے لئے راستے بند کردیےجائیں تو انقلاب آتا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے مزید کہاکہ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے تو ووٹ کو عزت دینا ہوگی، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو 100 سال بعد بھی پاکستان کی قسمت نہیں بدل سکتی، امید ہے وکلاء ہماری جدوجہد میں ساتھ دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کو کبھی وزیر خزانہ ادھار لینے کی ضرورت نہیں پڑتی، ہمارے چار وزیر خزانہ موجود ہیں، جنہیں معیشت چلانے کا کافی تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے