نفیسہ شاہ

نااہل حکومت اب ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیے خطرہ بن چکی ہے، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سیدہ نفیسہ شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ملک دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت اب ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔تبدیلی خان کہتا تھا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا خودکشی کر لوں گا، اب یو ٹرن خان آئی ایم ایف بھی جارہا ہے اور ملک اور ریاست پر خود کش حملہ بھی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  اسٹیٹ بینک کا قانون ملکی خود مختاری کے خلاف ہے، یہ قانون خودمختاری کے نام پر مالیاتی پالیسی ریاست سے بین الاقوامی قوتوں کے ہاتھوں میں دے رہا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے سلیکٹڈ کھلاڑیوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیکٹیشن کے تحت گیس بجلی اور پیٹرول میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں کمی پریشان کن ہے۔ معاشی ٹیم کی بری طرح ناکامی کے باوجود وزیراعظم ان کو عہدوں پر بٹھانے پر ڈٹے ہوئے ہیں، معاشی تباہی کے ذمہ داران کو بڑے عہدوں پر نوازا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے