آصف زرداری

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ قائد عوام نے عام لوگوں کو سیاسی شعور دے کر بولنے کا ڈھنگ سکھایا۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹہ سے آزاد کیا۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ماضی میں اخبارات کو کاغذ کے کوٹے کو ہتھیار بنا کر آزادی صحافت پر قدغن لگائی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے