اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دیگر امور کے علاوہ خطے میں سیکورٹی اور افغانستان میں رونما ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا گیا، جس میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزرات خارجہ اسحاق ڈار نے تجارت و سرمایہ کاری کے حوالے سے تعلقات کے فروغ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور سیکورٹی سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت کی۔

علاوہ ازیں علاقائی اہمیت کے مختلف امور، غزہ کی صورتحال، بحیرہ احمر اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں اطراف نے دو طرفہ تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے