مریم نواز

چوہدری نثار کو ن لیگ میں قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے حالیہ بیان چوہدری نثار کے مسلم لیگ ن میں شمولیت سے متعلق کہا ہے کہ چوہدری نثار ایک آزاد امیداور ہیں، ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں، اس لئے ان کو ن لیگ میں قبول کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں،ن لیگ ان کو کیوں قبول کرے گی، مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چوہدری نثار کو وزیر اعلی بنانے کی سازشوں کا علم نہیں، جو یہ سازشیں کرتے ہیں ان سے پوچھیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں ہورہا، شہباز شریف نے عشائیہ بطور اپوزیشن لیڈر دیا، اس کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے