راجہ ریاض

نگراں وزیر اعظم کے لیے 3 نام فائنل کر لیے ہیں، راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے ساتھیوں کے مشورے سے 3 نام فائنل کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری پر آج وزیر اعظم سے مشاورت ہوگی جس میں اپنے نام پیش کریں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقرر پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ابھی تک وزیراعظم شہبازشریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے، ساتھیوں کے مشورے سے 3 نام فائنل کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے ہوگا، مشاورت کے بعد جو نام سامنے آئے گا اس پر لیڈر آف اپوزیشن سے بات کروں گا۔ ہماری کوشش ہے کہ نگران وزیراعظم ایسا ہو جو قابل قبول ہو۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے