فوج ملکی سالمیت کو یقینی بنانے اور خطرات کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج ملکی سالمیت کو یقینی بنانے اور خطرات کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور فرائض کو مقدم رکھتے ہیں، عید پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور وہاں موجود فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف  عاصم منیر  نے  شہدا کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور شہدا کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے