رانا ثناء اللہ

14 مئی کو الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے اگر ہوئے بھی تو انہیں کوئی تسلیم نہیں کرے گا، ہمارا اصولی مؤقف ہے الیکشن ایک دن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو پی ٹی آئی سے بات کرے گی، ہماری کوشش ہے 26 اپریل کو بیٹھ کر بات کریں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 3 رکنی بینچ کے فیصلے اتنے متنازع ہوچکے کہ اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، پارلیمنٹ بل پاس کرے اور عدالت قانون بننے سے پہلے روک دے، یہ آئینی و قانونی طور پر درست نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عجیب فیصلہ ہے کہ سیاستدان معاہدہ کرلیں تو الیکشن آگے بڑھا دیں گے، نہیں تو 14 مئی کو ہی ہوں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کیا ہی اچھا ہو عدلیہ کے 15 ججز مل کر بیٹھ جائیں اور متفقہ فیصلہ کرلیں، ملکی صورتحال میں اگلے چند دنوں میں الیکشن کا انعقاد کرنا ناممکن نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے نفاذ سے پہلے عدالتی آرڈر ہماری نظر میں غیر آئینی ہے، پارلیمنٹ سے بل مسترد ہونے پر حکومت الیکشن کمیشن کو پیسے دینے کی مجاز نہیں ہے، دعا ہے سیاسی بحران حل ہو اور نفرت کا کلچر ختم ہو۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے