جاوید لطیف

ملک کا تشخص خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، ملک کا تشخص خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کی حکومت ختم کی، اگر آپ چاہتے ہیں کہ فرح بی بی کیخلاف تحقیقات رک جائیں تو یہ نہیں ہوسکتا۔ عمران خان کا مقصد اداروں کو کمزور کرنا ہے، آج اداروں میں بیٹھے لوگ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ، جلسہ کھیلنے سے ملک کے اندر تبدیلی نہیں آسکتی، ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کی حکومت ختم کی۔ اگر عمران خان نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ان کا استقبال کرنے کیلئے موجود ہوگا، لانگ مارچ صرف بڑھکیں ہیں کنٹینر پر کھڑا ہونے کا وقت چلاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے اسکینڈلز پر کام ہورہا ہے، ثبوت اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے