مریم اورنگزیب

فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا  ہےکہ اس وقت پاکستان کی فلم انڈسٹری پر زیرو ٹیکس ہے، فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا، آلات کی درآمد، فلم میکنگ، سنیما، پروڈکشن کے آلات کی درآمد پر ٹیکس زیرو ہے، کارپوریٹ سیکٹر فلم کیلئے رقوم فراہم کرے گا تو ٹیکس کریڈٹ لیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیشنل امیچورفلم فیسٹیول ایوارڈ کیلئے ہائی اچیورز سے خطاب کیا اور کہا کہ نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کیلئے آسٹریلیا روانہ ہورہے ہیں، 1970 سے 2000کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی رکی رہی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سن 2000 کے بعد فلم انڈسٹری میں ترقی کا سفر شروع ہوا، بڑے میڈیا ہاؤسز نے فلمیں بنائیں جس سے انڈسٹری بحال ہونا شروع ہوئی، سنیماگھر نہ ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں مزید ترقی نہیں ہورہی اور ملٹی اسکرین سنیما مہنگے ہونے سے عوام کا فلم دیکھنا چیلنج  بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے