مذہبی آزادی

جوبائیڈن چلے ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر،چین کی مزید 28 کمپنیوں پر عائد کی پابندی

واشنگٹن {پاک صحافت} امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے چین کی مزید 28 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جب کہ سابق دور میں 31 کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے برقرار رکھا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں چین کی 28 کمپنیوں کی امریکا میں سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ حکم نامہ سابق صدر کے دور کے حکم نامے کا تسلسل ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 کمپنیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

صدر جوبائیڈن نے سابق دور کے اس حکم نامے کی نہ صرف توسیع کی بلکہ 28 مزید کمپنیوں کو پابندیوں کے شکار کمپنیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے اس طرح اب مجموعی طور پر 59 کمپنیوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہواوئے موبائل سمیت ویڈیو سرویلینس کمپنی ہک وژن، چائنا موبائل اور چائنا ٹیلی کمیونیکشن پر پابندی برقرار رہے گی۔

پابندیوں کا اطلاق 2 اگست سے ہوگا جب کہ پابندیوں پر عمل درآمد اور نگرانی محکمہ خزانہ کی ذمہ داری ہوگی۔ واشنگٹن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی شکار کمپنيوں پر چينی فوج کے ساتھ روابط، امریکی شہریوں کی جاسوسی  اور انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں کا شُبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ

واشنگٹن کا دوہرا معیار؛ امریکہ: رفح اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو خالی کرنے کا کوئی راستہ نہیں

پاک صحافت عین اسی وقت جب امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ پر بمباری کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے