سراج الحق

فلسطین میں صہیونی جارحیت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ سراج الحق

دیر (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے صہیونیوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جارحیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دیر پائین میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں وحشت و بربریت کا بدترین کھیل جاری ہے مگر عالمی ضمیر خاموشی کی چادر تان کر سو رہا ہے۔ امت مسلمہ کو یک جان ہو کر ظالم کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان کو آگے بڑھ کرکردار ادا کرنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچاننا چاہیے اور اپنے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنی چاہیے۔ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے لیے دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان ممالک او آئی سی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں۔

سراج الحق نے قوم سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے روز فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے