اداکارہ ثناء جاوید

اداکارہ ثناء جاوید منفی رویے کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئیں، بڑے برانڈ نے کام دینا بند کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید  کے منفی رویے نے ان کے لئے بڑی مشکل کھڑی کر دی۔  خیال رہے کہ پاکستانی مشہور کلوتھنگ برانڈ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، انسٹا گرام پر اسٹوری کے ذریعے ثناء جاوید سے متعلق ایک اہم اعلان کا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برانڈ کی جانب سے کہا گیا کہ ثناء جاوید پر لگنے والے الزامات کے پیش نظر وہ اپنے برانڈ سے جڑی اداکارہ کو الگ کر رہے ہیں۔ ثناء جاوید پہلے اس برانڈ کی ایمبیسیڈر اور عید کیمپین کا حصہ تھیں مگر اب وہ برانڈ سے منسلک نہیں ہیں۔ تاہم کلوتھنگ برانڈ کی جانب سے حال ہی میں پیش آنے والے ایک نا خوشگوار واقعے سے متعلق بھی لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا اسٹوری میں برانڈ کا کہنا ہے کہ ایک شوٹ کے دوران اداکارہ ثناء جاوید اور ماڈل منال سلیم کے درمیان ہونے والی ناچاقی سے بہت مایوسی ہوئی۔ برانڈ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اس شوٹ کو پورا کرنے کے لیے برانڈ کو مزید پیسہ لگا کر نئے آرٹسٹ کے ساتھ شوٹ کرنا پڑا تھا۔‘

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے