اسپیکر قومی اسمبلی

اسرائیلی جارحیت کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں یکجہتی فلسطین مارچ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں آج ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں بھی یکجہتی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں یکجہتی فلسطین مارچ ہوا جس میں ارکان پارلیمنٹ، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر دو ٹوک مؤقف اپنایا ہے، پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد منظور کی ہے جسے اقوام متحدہ کے دفتر میں ان کے نمائندے کو پیش کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے