فضل الرحمان اچکزئی

فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق

پشاور (پاک صحافت) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ کوئی ساتھ دے یا نہ دے عید کے بعد ملک بھر میں حکومت مخالف احتجاج اور تحریک چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی  نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا۔ جس کے دوران محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ محمودخان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں بلکہ  فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے۔ یاد رہے کہ ٹیلیفونک گفتگو میں فضل الرحمان اور اچکزئی نے اتفاق کیا کہ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، عید کے بعد حکمت عملی سے نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے