مفتاح اسماعیل

این اے 249 کراچی میں ن لیگ کو ایک اور کامیابی مل گئی

کراچی (پاک صحافت) این اے 249 کراچی میں مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ جمعیت علمائے پاکستان نے ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں جے یو پی نے مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد حلقے میں ن لیگ کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مفتی محمد غوث صابری نے ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پارٹی ورکرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مفتاح اسماعیل کے لئے ووٹ کاسٹ کریں۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر فیصل واوڈا نے حلقے میں کوئی کام نہیں کیا۔ تبدیلی حکومت صرف ڈرامے بازی کررہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اقدامات نہیں کررہی، دو وزیر خزانہ بدل چکے ہیں تیسرے کی تیاری ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے