بلوچستان

بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث 56 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچائی ہے، اب تک سینکڑوں افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 56 ہوگئی ہے اور اب تک 48 افراد زخمی ہیں جبکہ مختلف دیہاتوں اور شہروں میں شدید بارش کی وجہ سے 670 مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ژوب، کوہلی ڈیرہ بگٹی اور پشین میں رابطہ پل ٹوٹ گئے ہیں۔ جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے جس سے رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ چکی ہیں اور بجلی بھی معطل ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں عید کے دنوں میں بھی مزید بارشوں کی پشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے