پیٹرول بم

مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائے سے پریشان عوا کے لئے بری خبر، اوگرا کی جانب سے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹٰی نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں 31 مئی تک کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔ خیال رہے کہ وزارت پیٹرولیم کی ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔ یاد رہے کہ رہے کہ 15 اپریل کو پیٹرول 1.79 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے، مٹی کے تیل میں 2.06 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.21 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جب کہ 30 اپریل کو آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے