شہباز شریف

عمران نیازی نے ریاست مدینہ کی بات کرکے کارٹلز کو کرپشن کا موقع دیا۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے ریاست مدینہ کا جھوٹا دعوی کرکے کارٹلز کو کرپشن کرنے کی کھلی چھوٹ اور موقع دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے دن رات جھوٹ بولا، یوٹرن لیا، کیا ریاست مدینہ میں ایسا کوئی سوچ سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پونے چار سالہ کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے عوام کو کنگال کردیا ہے، قوم کے اربوں کھربوں روپے کے وسائل برباد ہوگئے، بتایا جائے کیا یہ مہنگائی اور غربت بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہے؟ عمران نیازی خودداری سیکھنی ہے تو نواز شریف سے سیکھو، نواز شریف نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے امریکی صدر سے کہا پیسے نہیں اپنی قوم کی خودداری چاہیے، خوددار نہیں خود غرض ہو تم، قوم کے اوپر قرض ہو تم۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے