فرح گوگی

فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی اور ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب

لاہور (پاک صحافت) فرح گوگی کی کرپشن کے متعلق دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ان کی کنسٹرکشن کمپنی اور ہاوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایس ای سی پی سے فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی اور ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ سابق خاتون اول بشری بی بی کی سہیلی فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کی گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈیویلپمنٹ سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی سہیلی فرح خان گوگی پر اربوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔ انہوں نے سابق دور حکومت میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور خاتون اول بشری بی بی کے ذریعے اربوں کی کرپشن کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے