حمزہ شہباز

عید الاضحی کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کی منظوری

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے قیدیوں کو عید الاضحی کا بڑا تحفہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب  نے قیدیوں کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ خیال رہے کہ سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی سے متعدد قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کے باعث رہا ہونے والے قیدی عیدالاضحیٰ اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں گے۔ دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے عید الاضحیٰ پر بھی بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا  ہے کہ مون سون ہواؤں کا رخ سندھ اور بلوچستان کی طرف ہے جس کے باعث شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا بھی امکان موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نے بتایا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بھی بارش کا امکان موجود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے