ملک احمد خان

آرٹیکل 19 کے مطابق عمران ریاض کے خلاف 20 مختلف مقدمات ہیں، ملک احمد خان

ملتان (پاک صحافت) وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان نے کہا ہے کہ  آزادی رائے کا حق ہونا چاہیے لیکن آرٹیکل 19 کے مطابق عمران ریاض کے خلاف 20 مختلف مقدمات ہیں، اگر کوئی بھی بات پاکستان کی سالمیت کے خلاف کی جائے گی تو وہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات ملتان پہنچا تو ٹیلی ویژن پر ایک صحافی کی گرفتاری کا شور مچا دیکھا، آزادی حق رائے دہی جمہوریت کی بنیادی آکائی ہے۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، عمران ریاض آئین اور قانون کی خلاف ورزی کررہے تھے، عمران ریاض سیایسی جماعت کے نمائندے بنے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ حق رائے دہی میں ریڈ لائن کراس کرنے کی اجازت نہیں، عمران ریاض نے پاک سعودیہ تعلقات پر بے بنیاد ویڈیو اپلوڈ کی، عمران ریاض کو اسلام آباد نہیں اٹک سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم سیایسی لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لیے استعمال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے