کورونا وائرس کے وار

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب ویرنٹ ایکس بی بی ( XBB ) اومی کرون کا نیا کیس رپورٹ

لاہور (پا ک صحافت) پنجاب مں  کورونا وائرس کے سب ویرنٹ ایسک بی بی ( XBB ) اومی کرون کا ناا کسو رپورٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کرونا کے نئے ویرنٹ کا انکشاف محکمے کی جین سیکونسنگ کے نتیجے میں ہوا۔ خیال رہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے 30 مثبت کیسز پر تحقیق کی گئی، جس کے بعد 5 مثبت کیسز ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کے نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مثبت 3 ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کا تعلق لاہور سے ہے۔ متاثرہ افراد کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ ایکس بی بی اومی کرون ویرنٹ والے افراد کی سفری ہسٹری معلوم کررہے ہیں۔ ایکس بی بی ویرنٹ کا پھیلاؤ تیز ہے۔ نئے ویرینٹ کی اطلاعات سامنے آنے پر محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں کرونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کو عمر رسیدہ افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایت جاری کی تھیں۔

واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت کے مطابق سنگاپور اور امریکا سمیت 80 ممالک میں ایکس بی بی اومی کرون رپورٹ ہورہا ہے۔ اب تک پاکستان میں ایکس بی بی اومی کرون کے 24 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں 3 ماہ سے اومیکرون کے ایکس بی بی ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ این سی او سی کرونا صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے