علامہ طاہر اشرفی

فرح گوگی کی کرپشن چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے آئی مگر انہوں نے مٹی ڈال دی، طاہر اشرفی

اسلام آباد (پاک صحافت) نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کی کرپشن کا معاملہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے آیا تھا، ان کو کرپشن کا بتایا گیا مگر انہوں نے مٹی ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فرح گوگی کے خلاف پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ہی کرپشن کے شواہد سامنے آ گئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرپشن پر ایکشن کیوں نہیں ہوتا، مقدمات کے فیصلے کیوں نہیں ہوئے، انہیں باہر سے پکڑ کر لایا کیوں نہیں گیا۔

واضح رہے کہ فرح گوگی کا نام لیے بغیر طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ محترمہ کیا پرائم منسٹر اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب تھیں، کیوں ان کے کہنے پر تبادلے ہوئے؟ ان کا مزید کہنا ہے کہ عام آدمی اتنی بڑی کرپشن اکیلے نہیں کر سکتا، لازمی اس کے پیچھے نیٹ ورک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

دھماکہ

تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

تربت (پاک صحافت) تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے