جہانگیر ترین

ہم عوام کا پہلے سوچیں گے اپنا بعد میں، جہانگیر ترین

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہم عوام کا پہلے سوچیں گے اپنا بعد میں، ہم یقیناً نیا پاکستان بنائیں گے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں اپنی زبان سوچ سمجھ کر استعمال کرنی چاہیے، ہمیں کسی کے خلاف بری بات نہیں کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ غلام سرور خان میرے بھائی ہیں۔ ان کی خواہش پر آیا ہوں، غلام سرور خان کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنی اولاد کا نہیں وہ ہمارا کیسے ہوگا؟ جہانگیر ترین کی فیملی پر پرچے کروائے گئے، ہم لڑائی جھگڑا کرتے ہیں لیکن عورتوں پر سیاست نہیں کی۔ ماؤں بہنوں پر کبھی کسی نے پرچے کروائے؟ میری بیٹی پر دو پرچے کروائے گئے۔

واضح رہے کہ علیم خان نے کہا کہ کیا کوئی اتنا گھٹیا انسان بھی ہو سکتا ہے، ہمیں مدینے کی ریاست سمجھاتا تھا، گھر میں پیسے آرہے تھے، تجوری گھر والی کے پاس تھی،  کوئی ایسا گھر ہو سکتا ہے جہاں تجوری بھری جا رہی ہو اور سربراہ کو پتہ نہ ہو۔ رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ آپ کے گھر کی تجوری بھری جا رہی ہو آپ کو پتہ نہ ہو؟ آپ شامل تھے۔ انٹیلی جنس نے بتایا تھا کہ آپ کے گھر لوٹ مار کا پیسہ آ رہا ہے۔ نیا پاکستان فرح گوگی بنا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے